پنجاب کے ضلع میانوالی میں سگندل ; باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنی تین کمسن بیٹیوں کو ';فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے کالا باغ داد خیل میں گھریلو جھگڑے پر سنگدل باپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین کمسن بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں،جاں بحق ہونے والی بچیوں;; کی شناخت ارفہ، علیشہ اور عائشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق داد خیل کی ہاؤسنگ کالونی میں ملزم نادر خان نے گھریلو جھگڑے کے دوران گولیاں چلائیں. جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سال اور تین سال کی دو بچیاں موقع پر دم توڑ گئیں، پانچ سالہ بچی کو میانوالی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے; چل بسی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی داد خیل پولیس موقع پر پہنچ گئی, اور ملزم; کو گرفتار کرلیا، سگندل باپ نادر خان ایک سال قبل ; خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت اسے بچالیا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.