زیادتی کی شکار خاتون مدد کیلئے سفارتخانے پہنچی تووہاں موجود شخص نے ایسا کیا کہا کہ , وہ خاتون واپس اسی گھر جانے پر مجبور ہوئی؟ فواد چودھری کھل کر بول پڑے ..;
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ,; ; ; وزیراعظم نے سفرا کو بیرون ملک لیبر طبقے سے; تعلق رکھنے والے پاکستانیوں سے رابطے کا کہا،زیادتی کی شکار خاتون مدد کیلئے سفارتخانے پہنچی، سفارتخانے میں موجود ایک شخص نے خاتون کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا، خاتون ڈر کر اسی گھر واپس آگئی جہاں اس سے زیادتی ہوتی تھی. ، کیا ایسے سفارتخانوں کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیئے، سفارتخانے کے عملے کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، ایسے واقعات پر وزیراعظم نہیں بولیں گے تو کون ; بولے گا؟، اپوزیشن انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، این اے 249.;' کراچی میں ہر ووٹ ٹمپرڈ ہوا، این اے 249 دوبارہ گنتی نہیں ری پولنگ کا معاملہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد; چوہدری نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور ڈی جی کامرس کے ہمراہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ,; گزشتہ اڑھائی برس میں گیارہ لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملازمت کیلئے بیرون ملک بھیجا گیا .\اور بیرون ملک ; پاکستانی ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے پاکستان کے ملکی معاشی; آمدن سے زیادہ ترسیلات زر ملک بھیجی ہیں، ہمیں ان کیلئے بھی سوچنا ہو گا،.; ان کی بہتری اور سہولت کا بھی مکمل خیال رکھنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت طاقتور لوگوں کے مقابلے میں کمزور طبقے کے ساتھ کھڑی ہے اور اگر ہمارا وزیراعظم کمزور پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا تو ہمیں حکومت میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے جبکہ معاشرے کے طاقتور طبقے کو احساس دلانا ہو گا کہ کمزور طبقہ ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے حوالے سے بات کی ہے ,; کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات کا ہماری معیشت میں اہم کدار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے حکومت بات چیت ;; کیلئے تیار ہے، اب اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپنے کردار ;اور رویوں کو سنجیدگی سے پیش کرنا ہو گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ,; وفاقی کابینہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دے دی ہے جبکہ یہ ایکٹ صحافیوں کی خدمات کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے، ایکٹ کے مطابق صحافی کسی ; بھی خبر کاذریعہ نہیں پوچھا جا سکے گا،., صحافیوں کو اگر دوران کوریج کچھ حادثہ ہوا تو انہیں حکومت کی جانب سے پروٹیکشن دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر میڈیا ہاؤسز کیلئے; چالیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں، میڈیا ہاؤسز کو فنڈز دینے کا مقصد عید پر میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ; پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا تحریک انصاف کا وعدہ حکومت یاد ہے. , جبکہ نوکریوں کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کیلئے 52ارب روپے سے زائد کے قرضوں ; کی درخواستیں موصول ہو گئی ہیں,; ، گھروں کی تعمیر کیلئے بارہ ارب ; روپے کے قرضے جاری ہو چکے ہیں، سرکاری و نجی شعبے میں ہزاروں گھروں کی تعمیر جاری ہے۔
اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ,; سٹیک ہولڈرز کے مطالبے پر ملک میں ایمزون پلیٹ فارم کا اہتمام کیا گیا ہے. ایمزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے، ایمزون کے آنے کے ; بعد لاجسٹک کمپنیز کو بھی اپنی استعداد کار بڑھانی ہو گی ; اور برآمد کنندگان اور; لاجسٹک کمپنیز کو تربیت دی جائے گی، پاکستان میں تیار اشیاء اب ایمزون پر بھی فروخت ہو رہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.