مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا حملہ ، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں طلب کرلیا گیا ,............
اسرائیلی فوج نے; رمضان کی ستائیسویں شب میں بھی مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرتے نمازیوں پر حملہ کیا ہے. جس سے مقبوضہ بیت المقدس میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں ،دوسری طرف; فلسطین کی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج قاہرہ ; میں طلب کرلیا گیا ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے; مطابق گزشتہ روز رمضان کی ستائیسویں شب میں بھی مقبوضہ بیت ;المقدس میں اسرائیلی فوج نے عبادت کرتے نمازیوں پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے نمازیوں پر سٹن گرینیڈ ; اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جبکہ مسجد اقصی کے احاطے میں اسرائیلی ; فوج سے شدید جھڑپوں میں کم از کم 100 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ جمعے کو بھی ; 300 فلسطینیوں کو زخمی کیاگیا تھا، اسرائیلی جارحیت کے خلاف غزہ; میں احتجاج کیا گیا اور ٹائرجلا کر سڑکیں بلاک کی گئیں۔دوسری جانب فلسطین کی; درخواست پر; عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج پیر کو قاہرہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.