بھارت کے علاقہ اتر پردیش میں بارات لے کر جانے ; والے دولہے کو دلہن کاگھر ہی نہ ملا،; جس کے بعد بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔ انڈین ٹائمز کے مطابق بارات اتر پردیش کے ; علاقہ اعظم گڑھ سے ماو کے علاقہ میں گئی تھی۔ شدید سردی میں دولہااور باراتی ساری رات دلہن کا گھر تلاش کرتے رہے مگر دلہن کا گھر نہ مل سکا،علاقہ ; میں کوئی بھی; دلہن کے اہل خانہ کی طرف سے دئیے گئے ایڈریس کو نہیں جانتا تھا ۔ جس کے باعث بالآخررات بھر کی تلاش کے بعد بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔ خالی ہاتھ لوٹنے کے بعد دولہا اور باراتیوں نے ; رشتہ کروانے والی خاتون کو ذمہ ; دار ٹھہراتے ہوئے تھانے میں یرغمال بنا لیا۔ انڈین ٹائمز کے مطابق شادی سے پہلے لڑکا یا اس کے اہل خانہ ایک بار بھی لڑکی کے گھر نہیں گئے تھے . جبکہ لڑکی نے شادی کے انتظامات کے لئے دولہے کے گھر والوں سے 20 ہزار روپے بھی لیے تھے۔ دولہے کی یہ دوسری شادی تھی ، چار سال قبل بھی اس نے شادی کی تھی. مگر کچھ عرصہ ; بعد اسکی بیوی اپنےماں باپ کے پاس واپس چلی گئی...
This is my news website where i can give you daily updates on news all over the world.I will also share different tings on it.