محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے; رہنما سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ ملزم پر سرکاری اراضی پر قبضہ اور ریکارڈ میں خردبرد کا الزام ہے۔
نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر ن لیگ رہنما کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں ۔ سیف الملوک کھوکھر کے خلاف ریفرنس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا یا گیا تھا ۔ریفرنس کے مطابق ملزم نے جعل سازی سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا۔ سیف الملوک کھوکھر نے جعل سازی سے; 262 کنال سے زائد رقبہ رجسٹر کروایا ; جبکہ 23 کنال سے زائد رہائشی اراضی کو زرعی ظاہر کیا ; اور رہائشی اراضی کو کمرشل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.