آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات ، ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر تبادلہ خیال................
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم; ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔
پرائم منسٹر آفس کی جانب سے جاری پیغام کے; مطابق آرمی چیف نے پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے; , ملاقات کےد وران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا، خطے ; کی سکیورٹی; ، اندرونی چیلنجز سمیت امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
اہم ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر حالیہ ; اشتعال انگیزی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بارڈر پر بڑھتی بھارتی جارحیت اور علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار پر بھی بات کی گئی۔ ملاقات میں مقبوضہ; کشمیرمیں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر تشویش; کا اظہار کیا گیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.