. پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار308 افراد کورونا کا شکار ہو گئے جبکہ 58 موت کے منہ میں چلے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک; بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران41ہزار645 ٹیسٹ کئے گئے,. جن میں سے 3 ہزار308 افراد کورنا کا شکار ہوئے،جس سے ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد53 ہزار126 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے کے دوران کوروناکے2 ہزار 483 مریض صحت یاب ہو گئی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد3لاکھ55 ہزار 12 ہو گئی ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے ; دوران 58 افراد کی اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد8 ہزار361 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد4 لاکھ 16 ہزار499 ہو گئی ،سندھ میں کورونا کیسز کی; تعدادایک لاکھ82 ہزار 473 ریکارڈ کی گئی،پنجاب میں کورونا مریضوں کی ; تعداد ایک لاکھ22 ہزار955 ،کے پی میں 49 ہزار220ہو گئی،اسلام آباد32 ہزار414 ،بلوچستان میں 17 ہزار440،کشمیر7 ہزار278 اور گلگت میں 4 ہزار719 کورونا متاثرین رپورٹ ہوئے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.