وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ, مجھ سے لکھوا لیں اپوزیشن استعفے دے گی تو ان کی پارٹیوں میں فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے چکوال میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے انتخابات میں کروڑوں روپے خرچ کیے ہوں. وہ استعفے کیوں دیں گے؟ اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ, لاہور جلسے سے پتہ چل گیا کہ عوام بے وقوف نہیں ہیں، جس نے بھی عوام کو بے وقوف سمجھا اس سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں، اب قوم جان چکی ہے کہ.; یہ لوگ 30 سال سے ملک پر; ظلم کررہے ہیں۔ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے اور حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ , مولانافضل الرحمان 12 ; ویں کھلاڑی ہیں،. جس طرح ان کی اولادیں رہتی ہیں . ویسے شہزادےبھی نہیں رہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ, خطے میں سب سے مہنگی بجلی ; پاکستان میں ہے،جلد توانائی سے متعلق امور پر قوم سے خطاب کروں گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.