بختاور بھٹو زرداری نے منگنی کے ; موقع پر ندا ازویر کی جانب سے تیار کردہ خصوصی لباس پہنا تھا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق منگنی کے ; ; موقع پر بختاور بھٹو نے جو چادر اوڑھ رکھی تھی وہ بھی ندا ازویر کی جانب سے تیار کی گئی تھی، مذکورہ چادر پر ہاتھ کی کڑھائی سے مغل طرز کی نقش و نگاری کی گئی تھی۔
تیار کی گئی خصوصی چادر کے ایک پلّو پر بختاور ;; بھٹو کا ماضی نقش کیا گیا تھا، جس میں ان کے والدین; کی شادی کا دن، بختاور کا بہن و بھائیوں کے ساتھ کھیلنا اور ان کی نانی کی تصویر سمیت بختاور کا بچپن نقش کیا گیا تھا۔
چادر کے دوسرے پلّو پر نقش و نگار کے ذریعے; بختاور بھٹو کی موجودہ زندگی اور ان کے مستقبل کی کہانی بیان کی گئی تھی کہ ;, وہ اپنے منگیتر سے کیسے ملیں، انہوں نے بختاور بھٹو کو کیسے پرپوز کیا، ان کا گھر، ان کا باغ اور ان کے پالتو کتے بھی دوسرے حصے میں نقش کیے گئے تھے۔
بختاور کی شال کے درمیانی حصے میں ; سورج اور آسمان نقش کیے گئے تھے; اور چادر پر ہاتھ کی کڑاہی سے نقش بنائے گئے تھے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.