جمعیت علماءاسلام کے ناراض رہنما مولانا شیرانی نے پریس کانفرنس میں بڑا اعلان کر دیا .................................
جمعیت علماءاسلام(جے یو آئی) کے ناراض رہنما مولانا ; محمد خان شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو جے یو آئی ” ف“ سے الگ کرنے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیرانی کا کہناتھا کہ اکابرین سے وراثت میں ملی جماعت کا نام ” جے یو آئی پاکستان ; “ ہے ، فضل الرحمان نے ”ف “ کے نام سے اپنا گروپ تشکیل دیا ، جے یو آئی اراکین نے ; معاملہ اجلاس میں رکھا ، ہم کبھی بھی , جے یو آئی ف یا فضل الرحمان گروپ کا حصہ نہیں رہے ، ہم دستور کے مطابق جے یو آئی کے رکن ہیں, اور رہیں گے . جبکہ دیگر تمام اراکین اب اس جماعت کے رکن نہیں رہے ۔
مولانا شیرانی کا کہناتھا کہ ہمارا کوئی; رکن قرآن و سنت کے منافی اقدام نہیں کرے گا، اللہ کہتاہے کہ جھوٹوں کی پیروی نہ کرو ، جھوٹے ,; اورخائن پراللہ کی لعنت ہوتی ہے،جھوٹ انسان کو تباہی کے گڑھے میں دھکیل دیتا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ, اب جوکچھ ہورہاہے; وہ صداقت اوردیانت پرمبنی نہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.