Skip to main content

ن لیگ کا پہلا استعفیٰ آگیا، مزید استعفے بھی آنے کا امکان .............



 مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامدحمید نے     سپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کے سپرد کردیاجس کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹرینز اور عوام کی جتنی تذلیل اس دور ; میں ہوئی، ماضی میں کبھی نہیں ہوئی ، دیگر ممبران بھی ; آٹھ دسمبر تک اپنے استعفے جمع کرادیں گے اور پارٹی مناسب وقت پر سپیکر کے پاس پیش کردے گی ۔ 

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق این اے 90سرگودھاسے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے;  ، یہ استعفیٰ قیادت کی ہدایت پردیا گیا ۔ استعفے کے متن میں کہا گیا کہ نااہل وزیر اعظم کوگھرجانا چاہےے، مسائل بھی حل نہیں ہورہے، استعفیٰ دے رہے ہیں; ، حکومت قوم پر بوجھ بن چکی ہے ،میڈیا پر پابندیاں لگائیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے پر، غریب کو غریب تر کرنے ، سب کچھ مہنگا کرنے ، بے روزگاری;  پروہ اس اسمبلی میں نہیں رہ سکتے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ شہبازاور نوازشریف کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔

چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ لولی;  لنگڑی جمہوریت میں نہ نیا پاکستان ہے اور نہ پرانے کو چلنے دیا گیا; ، نوازشریف اور شہبازشریف کی ; ہدایت پر استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرادیا، پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم پر فیصلہ ہونا باقی ہے، پارٹی کے سب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اس موقف پر قائم ہیں کہ قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، جتنی تذلیل اس دور میں ; عوام اور پارلیمنٹرینز کی ہوئی، ا س سے پہلے 72سال میں کبھی نہیں ہوئی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ تمام ممبرز آٹھ تاریخ تک قیادت کواپنے استعفے جمع کرائیں گے ، انشاءاللہ، پارٹی کی طرف سے مناسب وقت پر;   استعفے سپیکر کے پاس جمع کرادیے جائیں گے ۔

 

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔