پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے, میں برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی. جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ; بنایا گیا
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔
خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس
2020 میں تھانوں میں لوگوں کے کپڑے اتار کر ان کی ویڈیو بناتی ہے۔۔
آئی جی ثنا اللہ عباسی، SSP ظہور آفریدی اور CCPO محمد علی گنڈاپور کی لیے شرم کا مقام ہے ۔۔ شائد مہذب دنیا میں شرم بھی انکی لیے چھوٹا لفظ ہے۔
یہ پشاور تہکال کا علاقہ ہے۔
ویڈیو پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی ردعمل دیا ہے۔ٹویٹر پر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے کہا "سوشل میڈیا پر عامر نامی لڑکے کی چونکا دینے والی وڈیو وائرل ہوئی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس والوں کا ایک گروپ عامر کو برہنہ کر کے اس پر تشدد کر رہا ہے یہ تھانہ صوبہ خیبر پختونخواہ کا لگ رہا ہے جہاں کی پولیس کو عمران خان بار ہا مثالی کہہ چکے ہیں"۔
سوشل میڈیا پر عامر نامی لڑکے کی چونکا دینے والی وڈیو وائرل ہوئی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس والوں کا ایک گروپ عامر کو برہنہ کر کے اس پر تشدد کر رہا ہے
یہ تھانہ صوبہ خیبر پختونخواہ کا لگ رہا ہے جہاں کی پولیس کو عمران خان بار ہا مثالی کہہ چکے ہیں۔
یہ ہے مثالی پولیس؟
یہ تھانہ صوبہ خیبر پختونخواہ کا لگ رہا ہے جہاں کی پولیس کو عمران خان بار ہا مثالی کہہ چکے ہیں۔
یہ ہے مثالی پولیس؟
صارفین کے مطابق یہ ویڈیو بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ وقار عزیز نامی صارف نے کہا "عامر تھکال کی ایک غلطی اور پھر پولیس نے ویڈیو جاری کرکے جو عظیم غلطی کی ھے, اب اسکا خمیازہ ایک نۓ دھشتگرد اور ٹارگٹ کلر کی صورت میں نکلےگا کیونکہ اب بات عزت نفس اور ذاتیات اور غیرت کی ھے"
عامر تھکال کی ایک غلطی اور پھر پولیس نے ویڈیو جاری کرکے جو عظیم غلطی کی ھے اب اسکا خمیازہ ایک نۓ دھشتگرد اور ٹارگٹ کلر کی صورت میں نکلےگا کیونکہ اب بات عزت نفس اور ذاتیات اور غیرت کی ھے#JusticeForAamirTehkal#JusticeForAmir
واقعہ سامنے آنے پر پشاور پولیس کے اعلیٰ حکام بھی ایکشن میں آگئے, اور واقعہ میں ملوث چار اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
دوسری جانب صارفین نے پولیس اہلکاروں کی معطلی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے , جب کہ ٹویٹر پر کچھ پوسٹس ایسی بھی نظر آرہی ہیں جن میں آج شام عامر تہکال نامی اس نوجوان کی حمایت میں احتجاج کی اپیل کی جارہی ہے۔
Plzzzz join
You are invited for a protest against Tehkal Police for brutal torture of Aamir.
*Today at 6:00 PM infront of Peshawar Press Club.*
— Pakhtunkhwa Civil Society Network —#JusticeForAmir
You are invited for a protest against Tehkal Police for brutal torture of Aamir.
*Today at 6:00 PM infront of Peshawar Press Club.*
— Pakhtunkhwa Civil Society Network —#JusticeForAmir
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.