Skip to main content

سوشانت سنگھ کی موت کے بعد بالی ووڈ میں ہنگامہ، عفّت عمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی اقربا پروری کیخلاف بول پڑیں ....

سوشانت سنگھ کی موت کے بعد بالی ووڈ میں ہنگامہ، عفّت عمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی اقربا پروری کیخلاف بول پڑیں


لاہور   (ویب ڈیسک)   معروف اداکارہ و میزبان عفّت عمر نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے   خلاف اپنی آواز بلند کردی۔رواں ماہ خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے بھارت میں بالی ووڈ اقربا پروری کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے , اور ناصرف بھارتی فنکار اس کے خلاف بول رہے ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی بالی  ووڈ کی کچھ نامور شخصیات کو سوشانت کی خودکشی کی  وجہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔
ایسے میں پاکستان کی معروف اداکارہ و  میزبان عفت عمر کی جانب سے ایک  پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی  جانے   والی اقربا پروری کے بارے میں بات کی ہے۔
مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عفت عمر نے لکھا کہ ’پاکستانی انڈسٹری کے فنکار بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ کی خبریں تو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں اور ان کے خلاف بول بھی رہے ہیں لیکن ا?پ کی اپنی انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟‘
Pakistani industry artists sharing news of coffee in Karan in hot water but darlings what about the in your own backyard? Kabhi socha hay hamari industry me adakar kitne hayn?

عفت عمر نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ میں سے کسی نے  بھی کبھی یہ سوچا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں کتنے اداکار ہیں؟‘
واضح رہے کہ رواں ماہ 14جون کو گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے واقعے کے بعد سے بھارتی عوام کی جانب سے بالی ووڈ انڈسٹری اور  دیگر نامور بھارتی شخصیات کو اداکار کی خودکشی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے.  جن میں عالیہ بھٹ، کرن جوہر اور سلمان خان جیسے معروف بھارتی فنکار شامل ہیں
یاد رہے کہ کرن جوہر نے اپنے ایک شو میں جب عالیہ بھٹ سے  سوشانت سنگھ کے حوالے سے سوال کیا تھا تو اداکارہ نے  ,; لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے,  کہا تھا کہ کون سوشانت سنگھ، جس پر کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے سوشانت سنگھ پر گفتگو کرتے ہوئے قہقہہ لگانا شروع کردیے تھے یہی وجہ ہے,  کہ بھارتی عوام میں اداکار کی خودکشی کے حوالے سے غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...