
جدہ (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے جیالے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ادھورے مشن جو پاکستان کی سربلندی، جمہوریت کے استحکام، استحصال سے پاک نظام، عوام کی حکمرانی اور غربت، افلاس، جہالت، بیماری کے خاتمے کا جو مشن ہے کے لئیے چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام منعقدہ شہید بینظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اسد اکرم جبکہ اعزازی مہمان میاں الطاف حسین تھے ۔ اس موقع پر چوہدری تصور حسین نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے , انکی پاکستان اور جمہوریت کے لے دی گیْ قربانیوں کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ, وہ وفاق کی علامت، ایک نڈر اور بہادر لیڈر تھیں جہنوں نے آمروں کے خلاف آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی اور پسے ہوے طبقے کے حقوق کے لیے ہمیشہ برسرِ پیکار رہیں
انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے , کہ ہم سب چیرمین بلاول بھٹو زردای کے ہاتھ مضبوط کریں جو محترمہ کے مشن کو آگے بڑھانے، وطنِ عزیز کی بقا، سالمیت اور جمہوریت کی ترقی کے لیے کام کر رہیے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اسد اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید بی بی ایک عالمی مدبر اور اپنے نام کی طرح بے نظیر تھیں , اور انکی زندگی ہمارے لیے مشلِ راہ ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور اس کے غریب عوام کی بات کی ۔ وہ پاکستان کو ایک مظبوط، باوقار اور معاشی طور پر ایک نحبوط ملک بنانا چاہتی تھیں جو ملک دشمنوں کو منظور نہیں تھا , اور انہیں راستے سے ہٹانے کے لئیے دھشت گردی کا راستہ اپنایا گیا مگر وہ آج بھی پہلے سے زیادہ عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔
مہمان اعزازی میاں الطاف حسین نے کہا کہ , ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں مگر ناعاقبت اندیشوں نے راستے سے ہٹا دیا جو وطن دشمنی تھی، انہوں نے کہا کہ انکا ادھورا مشن جاری رہیگا، نائب صدور پی پی پی سعودی عرب ملک جاوید حسین اور اظہر شفیق نے بھی محترمہ کے کارناموں کو اجاگر کیا ۔ معروف شعراء سکریٹری اطلاعات زمرد خان سیفی، ڈپٹی سکرٹری جنرل آفتاب ترابی نے شہید بینظیر کو منظوم کلام میں خراج عقیدت پیش کیا۔ دیگر مقررین میں ملک الیاس اعوان، فیصل میتلا، راجہ صدام ودیگر شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر سابق صدر سردار آصف علی زرداری کی درازیِ عمر و صحت کے لیے دعا کی گی۔ اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لیے دعاء مغفرت کے ; بعد انکی 67 وہیں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.