لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی 24 نیوز نے وزیر اعظم کو کھانے میں 135 ڈشز کھلانے کی خبر پر معذرت کرلی۔
وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ کراچی اور لاڑکانہ کا دورہ کیا تھا ، اس دوران خبر سامنے آئی تھی کہ, لاڑکانہ میں وزیر اعظم کو ظہرانے میں کھانے کیلئے 135 ڈشز پیش کی گئیں ۔ ان کھانوں میں ہرن روسٹ ، تیتر روسٹ، مرغابی، بریانی، بہہ، زردہ، لوکی کا حلوہ ، مچھلی روسٹ، ڈبرہ فرائی مچھلی، مٹن شرغہ، ران روسٹ، سجی، چکن پکوڑا ، مٹن پکوڑام کوفتے اور دوسری ڈشز بنائی گئی تھیں۔
24 نیوز نے اب اپنی اس خبر پر معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ , وزیر اعظم کو لاڑکانہ میں دیے جانے والے ظہرانے میں 135 ڈشز پیش کرنے کی خبر مبالغہ آرائی نکلی، چینل کے رپورٹر نے دوسرے میڈیا نمائندوں سے حاصل کی گئی معلومات بنا تصدیق کے ادارے کو بھجوادی تھیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.