پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد، فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ،شہباز شریف میدان میں آگئے .......
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دے کر مسترد کردیا اور کہاکہ ٹیکس وصولیوں، بدترین معاشی کارکردگی کا بدلہ پٹرولیم کی سفاکانہ قیمتوں میں اضافے سےنہ لیاجائے،کورونا کی دلدل میں دھنسی بےچاری قوم پرپٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافے کا بم پھینک دیاگیا،مہنگائی کا سونامی غریبوں کو کھاجائےگا، عوام پراس ظلم کےخلاف بھرپور احتجاج کریں گے،پارلیمنٹ سمیت ہرفورم ; پر ظالمانہ فیصلہ کی واپسی کی جدوجہد کریں گے،حکومت تیل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اپنے ردعمل کے دوران ان میں ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دے کر مسترد کردیا او رکہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں ملکی تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ دراصل چینی سکینڈل پارٹ ۔ ٹو ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ اس وقت کیاگیا جب ملک میں قلت ہے۔حکومتی سرپرستی میں چینی کے بعد پٹرول مافیا کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیاگیا۔چینی کے بعد پٹرول مافیا جیت گیا اور عوام ہار گئے، یہ حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حمایتی ثابت ہوئی۔ شہباز شریف نے کہاکہ جس طرح دانستہ چینی کی قلت، پھر ذخیرہ اندوزی کرائی اور پھر من مانے داموں مافیاز نے قوم کو بیچی۔پٹرول کے معاملے بھی چینی چوری والی واردات دوہرائی گئی، پی ٹی آئی حکومت نے قوم کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلا، 75 روپے قیمت کی تو پٹرول مارکیٹ سے غائب ہوگیا، کوئی خرید نہ سکا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ عمران نیازی کے عوام کی بہتری اور احساس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے،مہنگائی کا سونامی غریبوں کو کھاجائے گا۔ثابت ہوا کہ یہ ظالموں، بے احساسوں اور نااہلوں کی حکومت ہے، ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی ۔ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا ناکافی ریلیف کی عوام سے سود سمیت وصولی شروع کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی دلدل میں دھنسی بے چاری قوم پر پٹرولیم قیمتوں میں تاریخی اضافے کا بم پھینک دیاگیا ۔ حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی منی بجٹ دے دیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ثبوت ہے،، حکومت چاہتی ہی, نہیں کہ معیشت چلے، عوام کا چولہا جلے،ٹیکس وصولیوں میں بدترین ناکامی، تاریخی بلند ترین قرض، معیشت تباہ،ترقی کی شرح صفر، بیروزگاری اور بیماری، یہ ہے نیا پاکستان؟،حکومت تیل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لے۔یہ موقع قوم کی جیبیں صاف کرنے کا نہیں،عوام کی جیبیں بھرنےکا ہے،ٹیکس وصولیوں، بدترین معاشی کارکردگی کا بدلہ پٹرولیم کی سفاکانہ قیمتوں میں اضافے سے نہ لیاجائے،عوام پر اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے, اور ہم پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر ظالمانہ فیصلہ کی واپسی کی ; جدوجہد کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.