سشانت سنگھ کی خود کشی، اداکار کے ماہر نفسیات کے تہلکہ خیز انکشافات، وہ باتیں بتادیں جو گھر والوں کو بھی پتا نہیں تھیں.......
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے میں پولیس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے اداکار کے سائیکاٹرسٹ سے بھی اس معاملے میں پوچھ گچھ کی ہے , جس سے بہت سی معلومات ملی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ ایک سال سے ڈپریشن میں تھے جبکہ 6 ماہ سے وہ ماہر نفسیات سے مل رہے تھے، اس دوران انہوں نے اپنے ڈاکٹر سے 3 بار ملاقات کی ، خود کشی سے کچھ روز پہلے انہوں نے ڈاکٹر سے ملاقات کیلئے ٹائم لیا تھا . لیکن لاک ڈائون کی وجہ سے ملاقات نہیں ہوپائی۔
پولیس تحقیقات کے دوران ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے , کہ سشانت سنگھ راجپوت اپنی پہلی گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے سے بہت زیادہ اٹیچڈ تھے، ان سے بریک اپ کے بعد کچھ عرصہ ان کی کریتی سینن سے بھی دوستی رہی , لیکن یہ جلد ہی ختم ہوگئی۔ جس کے بعد آنجہانی اداکار ہر وقت یہ سوچتے رہتے تھے, کہ انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتا، انہوں نے انکتا لوکھنڈے کے ساتھ بریک اپ کرکے بہت بڑی ; غلطی کی کیونکہ انکتا کے علاوہ انہیں کوئی نہیں سمجھتا۔
ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت ریا چکروتی کے ساتھ ریلیشن میں تو تھے لیکن وہ انکتا کو بہت زیادہ یاد کرتے تھے۔ کچھ روز پہلے سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے ریلیشن شپ کے حوالے سے ایک پوسٹ لگائی تو ریا چکروتی نے ان کے, ساتھ خوب جھگڑا کیا, اور انہیں یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کردیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.