پولیس نے منشیات فروش خوبرو خاتون کو گرفتار کر لیا،گاڑی میں سے کتنی ہیروئن اورچرس برآمد ہوئی؟جان کر ہی آپ ہکا بکا رہ جائیں گے .......
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا پولیس نےعلاقہ غیر سے لائی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کار سوارخاتون سمگلرکو گرفتار کرکے 15کلو گرام ہیروئن اور7کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔
اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس ایچ او تھا , نہ سیٹلائٹ ٹان انسپکٹر مامون علی کی قیادت میں پولیس نے دوران چیکنگ کارنمبری ایل ای اے -5787میں سوار ملزمہ صائمہ نورین زوجہ محمد منیر انور قوم شیخ سکنہ بلاک نمبر9سرگودھا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتارملزمہ کے قبضہ سے 15کلو گرام ہیروئن برآمدکرکے قبضہ میں لے لی گئی , جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کارمتذکرہ بالا کوعلیحدہ قبضہ پولیس میں لیکرتفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمہ عرصہ درازسے خود گاڑی چلا کر علاقہ غیر سے منشیات لاکر مختلف علاقوں میں ,فروخت کرنے کامکروہ دھند کررہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.