طیارہ حادثہ کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ تیار، کسے ذمہ دار ٹھہرایا گیا؟ نجی ٹی وی چینل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا.........
نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کسی فنی خرابی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا ۔حادثہ کے شکار طیارے کےآلات اور سسٹمزکی جانچ کاکام جاری ہے۔ جب کہ ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر،کاک پٹ وائس ریکارڈرکی معلومات بھی رپورٹ میں شامل کی گئی ہیں اس کے علاوہ پروازکاایئرٹریفک کنٹرول سےحاصل ریکارڈبھی رپورٹ شامل کیا گیاہے۔
خیال رہےجمعہ 22 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 25 منٹ پر لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئربس اے 320 ہوائی اڈے کے قریب ماڈل کالونی کے قریب واقع جناح گارڈن نامی آبادی پرگر کر تباہ ہو گیا۔اس طیارے میں عملے کے آٹھ اراکین سمیت 99 افراد سوار تھے۔
سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کے مطابق طیارہ محو پرواز تھا اور فائنل لینڈنگ کے لیے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو اپروچ کیا اور آگاہ کیا کہ, طیارہ لینڈنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔انھوں نے بتایا کہ ایئر پورٹ پر آ کر طیارے نے 'گو اراؤنڈ' یعنی چکر کاٹنے کا فیصلہ کیا اور اس دوران ان کے ساتھ کچھ ہوا ہے۔ یہ تفصیلات بلیک باکس کی جانچ پڑتال پر ہی پتا چلیں گی
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.