لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور طارق عزیز شو اور بزم طارق عزیز جیسے شہرہ آفاق ٹی وی پروگرام سے شہرت پانے والے طارق عزیز اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق طارق عزیز کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ, انہیں گلے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا , مگر وہ جانبر نہیں ہوسکے۔
پاکستان کے معروف میزبان اور انتہائی نفیس شخصیت طارق عزیز نے ریڈیو سے کیریئر شروع کیا , جبکہ 1974 میں نیلام گھر شو کا آغاز کیاوہ پی ٹی وی کے پہلے اینکر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے تھے۔انہیں ان کے پروگرام نیلام گھر سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔
انہوں نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جبکہ فنی خدمات پر انہیں 1992 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
طارق عزیز 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔
وہ ادیب تھے، شاعر تھے، فنکار تھے. اور اردو ادب کے فروغ کے لیے کام کرنے والی نمایاں شخصیات میں شامل تھے۔
ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کے ;;ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاجارہاہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.