Skip to main content

”ایسا لگتا ہے جیسے پائلٹ چلتا ہوامیزائل اڑارہے ہیں ،وہ میزائل جو کہیں بھی جا کر مرضی سے پھٹ جائے “چیف جسٹس پاکستا ن نے پائلٹس کی جعلی لائسنس کا نوٹس لے لیا ......

”ایسا لگتا ہے جیسے پائلٹ چلتا ہوامیزائل اڑارہے ہیں ،وہ میزائل جو کہیں بھی جا کر مرضی سے پھٹ جائے “چیف جسٹس پاکستا ن نے پائلٹس کی جعلی لائسنس کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستا ن جسٹس  گلزاراحمد نے پائلٹس کی جعلی لائسنس کا نوٹس لے لیا ،چیف جسٹس پاکستان نے  ڈی جی سول ایو ی ایشن سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔عدالت نے پی آئی اے،ایئر  بلیو اورسیرین کے سربراہان کو آئندہ سماعت   پر طلب تفصیلات سمیت طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف  جسٹس گلزاراحمد نے  پائلٹس کی جعلی لائسنس کا نوٹس لے لیا ،چیف جسٹس پاکستان نے  ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ , سول ایوی ایشن پیسے لے کر پائلٹس کو لائسنس جاری کرتی ہے ،ایسا لگتا ہے .; جیسے   پائلٹ چلتا ہوامیزائل اڑارہے ہیں  ،وہ میزائل جو کہیں بھی جا کر مرضی سے پھٹ جائے ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ بتایاگیا 15 سال پرانے  جہاز میں کوئی نقص نہیں تھا،ساراملبہ پائلٹ اورسول ایوی ایشن پرڈالا گیا،لگتا ہے ڈی جی سول ایوی ایشن  کو بلانا پڑے گا،چیف جسٹس پاکستان نے  استفسار کیا کہ  . جعلی ڈگریوں  والے  پائلٹس کیساتھ کیا کیا گیا ؟،چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی سول ایو ی ایشن سے   2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔عدالت نے پی آئی اے،ایئر بلیو اورسیرین کے سربراہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کہاکہ,  ایئرلائنز سربراہان پائلٹس کی ڈگریوں اورلائسنس کی تصدیق پر مبنی رپورٹس ; فراہم کریں ۔
عدالت نے کہاکہ بتایاجائے پائلٹس کو جعلی لائسنس کیسے  اورکیوں جاری ہوئے، جعلی لائسنس دینے والوں کیخلاف کیا ., کارروائی ہوئی ،مسافروں کی;  جان خطرے میں ڈالنا سنگین جرم ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\