مجھ سے پیپلزپارٹی کے 7 ایم این ایزنے این آراومانگا،ایک ایم این اے اس وقت یہاں بیٹھاہے،مراد سعید ..........
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مجھ سے پیپلزپارٹی کے 7 ایم این ایزنے این آراومانگا، ایک ایم این اے اس وقت یہاں بیٹھاہے،یہاں پرمنتیں اورپیچھے سازشیں کرتے ہیں،اگرمیراسربھی قلم کردیاجائے توسٹیٹس کوکاساتھ نہیں دوں گا۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دودن پہلے جب بات کرنے کے لیے اٹھاتونازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ، پارلیمنٹ میں ذاتیات پرتقاریرکی گئیں،میری تقاریرسخت ہوسکتی ہیں, مگرکسی پرذاتی حملے نہیں کیے،سیاسی مخالفت کے نام پرمیرے خاندان کی تضحیک کی گئی،سوشل میڈیا پرمیرے خلاف منظم مہم چلائی گئی،اگرمیں اتنا برا ہوں تومیرے پاس اپنی فائلیں کیوں لے کرآگئے؟،انہوں نے کہاکہ, مجھ سے پیپلزپارٹی کے 7 ایم این ایزنے این آراومانگا، ایک ایم این اے اس وقت یہاں بیٹھاہے ،یہاں پرمنتیں اورپیچھے سازشیں کرتے ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ , جب میں اپوزیشن میں تھا , ان کےساتھ تھا, تو میری تعریفیں کررہے تھے ،وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم نے کوئی کیمپ آفس رکھنے کی بجائے اپنے گھر میں رہائش رکھی ،اپوزیشن نے مجھے اور میرے قائد کو نشانہ بنایا،جب تحریک انصاف بنی تو عمران خان کی ذات کو نشانہ بنانا شروع کیا گیا ،میری ساری تقریریں نکلوائیں ایک ایک لفظ نکلوائیں میں نے کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا،میں ان سے زیادہ سوشل میڈیا مہم چلواسکتا ہوں مگر نہیں چلائی ،
مراد سعید نے کہا کہ میرے والد کی منتیں کیوں کررہے تھے؟ میرے مخالف نے بھی کہا جس گھر میں رہتا تھا آج بھی اسی میں رہتا ہوں،میں نے 4کو بے نقاب کیا مزید 30 کو بے نقاب کروں گا ،وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کفایت شعاری کےساتھ نظام کی بہتری پرتوجہ دی،حقائق اوراعدادوشمارکے بغیربجٹ پرتنقید مضحکہ خیزہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.