اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، ہم دو ریاستی نظریے کے کل بھی حمایتی تھے اور آج بھی ہیں , لہٰذا واضح طور پر کہتا ہوں پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے نہیں جارہے۔ان کا کہنا تھاکہ کہ ہرگز ہم کسی عرب ملک کے زیراثر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، حکومت کا فلسطین پر وہی موقف ہے., جو مسلم لیگ ن اور پی پی پی کا مو¿قف تھا۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل چاہتے ہیں , اور ہمارا مقف ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہو۔بھارت کے حوالے سے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ , میں نے بھارت کے سلامتی کونسل کے مستقل رکن بننے کی بات کی ہی نہیں، بھارت کے لیے جو تائید اور کوشش کرتے رہے ہیں، ان سے ہم متفق نہ پہلے تھے نہ اب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے یواین سلامتی کونسل میں مستقل رکن بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارت پہلے بھی 7 مرتبہ سلامی کونسل کا غیر مستقل ;;;ممبر رہا جب کہ پاکستان بھی 7مرتبہ ممبر رہا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.