اسلام آباد ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی، کورین باشندہ کون سی قیمتی ترین چیز بیرون ملک لے جاتے ہوئے پکڑا گیا.....؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر پورسٹ سکیورٹی فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے , غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایک کورین باشندہ یوہوان سنگ پرواز کیو آر 633 سے دوحہ جارہا تھا۔ سامان کی تلاشی کے دوران محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے کورین باشندے کو کلیئر قرار دے دیا ., تاہم اے ایس ایف نے اسے کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ کورین باشندے کے قبضے سے 60 ہزار , امریکی ڈالر (98 لاکھ 70 ہزار روپے ) برآمد ہوئے,, جس کے بعد اسے طیارے سے آف لوڈ کرکے محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.