سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو دھمکی آمیز ویڈیو پیغام موصول ، اس میں اس شخص نے کیا سنگین دھمکی دی ؟ پریشان کن انکشاف .......
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے پولیس کو آگاہ کیا ہے , کہ ان کے خاندان کی زندگی خطرے میں ہے کیونکہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
مقامی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے پولیس سے اپنے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے اپنی شکایت میں کہا کہ , میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ہوں جو سپریم کورٹ کے جج ہیں اور انہیں قتل کی دھمکی دی گئی ہے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ایک شخص نے ویڈیو میں کہا تھا , کہ ان کے شوہر کو سرعام گولی ماری جائے ۔ انہوں نے اپنی شکایت کے ساتھ دھمکی آمیز ویڈیو پیغام پر مشتمل یو ایس بی بھی جمع کروائی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے کہا کہ, انٹرنیٹ پر ان کے شوہر کو دھمکی دینے والے شخص کا نام آغا افتخار الدین مرزا آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے 2 دستاویزات کے پرنٹ آوٹس نکالے تھے , جو ویڈیو میں ظاہر ہونے والے لنکس سے حاصل کیے تھے لیکن وہ نہیں جانتی کہ یہ اس شخص کا اصل نام تھا یا نہیں۔جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں, بہت سے طاقتور لوگ میرے شوہر سے خوش نہیں اور مجھے شبہ ہے کہ یہ قتل کی دھمکی ان حالات کا تسلسل ہے جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد شدید بیمار ہیں اور وہ ایک طویل عرصے بعد اپنے گھر سے باہر نکلیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ , میں اپنے شوہر کو کھونا نہیں چاہتی ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کو قتل کی دھمکی دینا دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی طاقتور لوگ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور یہ پولیس کا فرض ہے , کہ وہ ان افراد کو تلاش کرکے گرفتار کرے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کالعدم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا, اور ان کی درخواست کو منظور کر لیا تھا ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.