اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اپنے ردعمل میں کہاکہ حکومت کا عوام کے , اوپر پٹرول بم گرانا انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت عمل ہے، نااہل حکومت کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا ۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ نالائق حکومت کا فیصلہ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے، پہلے انکے مافیاز مصنوعی کمی پیدا کرتے ہیں اور پھر قیمتیں بڑھا دیتے ہیں ، عالمی منڈی کے حساب سے ملک میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی آنی چاہئے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہاکہ , ملک میں پہلے ہی وفاق کی نااہل پالیسیوں اور کورونا وبا کہ باعث ہر طبقہ، کاروبار اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں پٹرول قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام دشمن فیصلہ ہے ۔ ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں کا اثر اشیا ضروریات پر بھی پڑے گا , اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا ، عوام پر مزید بوجھ ڈالنے; سے موجودہ نااہل; حکومت کی ترجیحات واضح ہو رہی ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.