کورونا وائرس، لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب نے غیرملکیوں کو خبردار کردیا، وارننگ دیدی ...........
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ, احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے تارکین وطن کو بے دخلی کی سزا پر عملدرآمد بھی کیا جاسکتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ حفاظتی, تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے مقرر سزاوں کے ضمن میں یہ بات واضح ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے تارک وطن کی بے دخلی اصلی سزا پر عملدرآمد کے بعد شروع ہوگی۔
الشلھوب سے دریافت کیا گیا تھا کہ اگر سعودی عرب میں مقیم کسی غیرملکی نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے مقرر کردہ حفاظتی اقدامات میں سے کسی ایک کی خلاف ورزی کی تو ایسی صورت میں اسے کب بے دخل کیا جائے گا؟
ترجمان نے وضاحت کی کہ مثلاً اگر کسی خلاف ورزی کی سزا میں قید شامل ہو تو ایسی صورت میں پہلے تارک وطن کو قید کی سزا دی جائے گی۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق قید کی سزا کی شروعات ابھی نہیں ہوگی بلکہ کرونا ; وبا ختم ہونے کے بعد جیل بھیجا جائے گا اور جب وہ قید کی سزا مکمل کرلے گا تب اسے مملکت سے بے دخل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر مقرر کردہ ضابطوں میں سے کسی ایک کی خلاف ورزی کرنیوالا, مملکت میں مقیم غیرملکی ہوگا تو اسی سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا , اور سزا کاٹنے کے بعد اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.