بھارتی اداکارسشانت سنگھ کی پراسرار موت لیکن ارجن کپور اور ان کے درمیان کیا بات چیت ہوئی تھی؟ سکرین شاٹ وائرل.........
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے دنیا کوہلا کر رکھ دیااور لوگ اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں , کہ ایسی کیا بات تھی جس نے 34سال , کی عمر میں انہیں خودکشی پر مجبور کر دیا۔ اب اداکار ارجن کپور نے سشانت راجپوت کے ساتھ ہونے والی اپنی آخری چیٹنگ کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے ایک ایسا حوالہ دیا ہے , جو ممکنہ طور پر ان کی ڈپریشن اور خودکشی کی وجہ ہو سکتا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ چیٹنگ ارجن اور سشانت کے درمیان 18ماہ قبل ہوئی تھی جب سشانت کی فلم کیدرناتھ ریلیز ہوئی تھی۔
فلم کی ریلیز کے بعد سشانت نے سوشل میڈیا پر اپنی آنجہانی والدہ کے بارے میں انٹرنیٹ پر لکھا، جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی پر اپنی والدہ کو بہت یاد کر رہے ہیں۔ اس پر ارجن کپور نے., انہیں پرسا دینے کے لیے فیس بک پر انہیں میسج کیا اور فلم کی کامیابی پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ والدہ کے انتقال, پر دلاسا بھی دیا۔ ارجن نے سشانت سے کہا کہ, ”وہ تمہاری کامیابی دیکھ رہی ہے اورتم پر فخر کر رہی ہے۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.