Skip to main content

کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی صورت میں پلان بی تیار، کن کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں........

کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی صورت میں پلان بی تیار، کن کھلاڑیوں کو متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں



لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  دورئہ انگلینڈ کیلئے منتخب کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے اور نتائج مثبت آنے کی صورت میں  پلان بی بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور  عمران بٹ کو متبادل کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے  قومی سکواڈ کی روانگی سے قبل کسی بھی کھلاڑی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے  کی صورت میں بیک اپ کے طور پر موجود ان کھلاڑیوں , میں سے کسی کا انتخاب ہوگا، قومی کرکٹرز کو انگلینڈ پہنچ کر بھی 14 روز قرنطینہ کی لازمی شرط پوری کرنا ہو گی  ,اور پھر سیریز ختم ہونے تک بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی)  کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ دورئہ انگلینڈ کیلئے منتخب تمام کھلاڑی آگاہ ہیں کہ کسی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ سکتا ہے، ڈاکٹر سہیل اور میں خود بھی پلیئرز سے رابطے میں ہیں اورکورونا کے حوالے سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، ہم نے کسی کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو ممکنہ صورتحال کیلئے ذہنی طور پر تیار کیا اور خدانخواستہ اگر ٹیسٹ مثبت آیا تو بیشتر تندرست بھی ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی مضبوط اعصاب کے حامل ہیں، مثبت سوچ کے ساتھ صورتحال کا مقابلہ کریں گے،یہ غیر معمولی صورتحال ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گیند پر تھوک کا استعمال اور میدان میں جشن نہیں ہوگا، یہ مشکل ہے.  لیکن ہمیں خود کو عادی بنانا ہو گا۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کورونا کے دور میں پہلی انٹرنیشنل کرکٹ ہے، اس کو غور سے دیکھیں گے,  تو ہمیں خود کو ذہنی ; طور پر تیار ہونے میں مدد ملے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔