Skip to main content

آن لائن کلاسز اور دیگر مسائل کے خلاف پاکستان میں سٹوڈنٹس کا احتجاج

واشنگٹن — پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علموں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے تدریسی عمل کا رائج نظام بہتر طریقہ ثابت نہیں ہوا ہے، لہذا وہ ہائر ایجوکیشن کمشن (ایچ ای سی) سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آن لائن کلاسز کو ختم کیا جائے۔ 

پیر کو آن لائن کلاسز کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں طلبا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اسلام آباد میں اعلی تعلیم کے نگران ادارے ایچ ای سی کے ہیڈ آفس کے سامنے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات نے احتجاجی کیمپ لگایا۔

احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کے باعث طلبا مشکلات کے شکار ہیں، مگر ایچ ای سی اور وزارتِ تعلیم میں ان کی بات نہیں سنی جا رہی۔

وائس چانسلرز کمیٹی کے سربراہ محمد علی شاہ کہتے ہیں کہ آن لائن کلاسز اور امتحانات میں مسائل ضرور آ رہے ہیں، لیکن کوشش ہے کہ اس عمل سے طلبا متاثر نہ ہوں۔ 

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک بھر کی جامعات میں تدریسی عمل معطل ہے اور ایچ ای سی کی جانب سے طلبا کے لئے آن لائن کلاسز کا اجرا کیا گیا ہے۔ 

احتجاج کرنے والے طلبا کا مطالبہ ہے کہ آن لائن کلاسوں کا ایک بہتر نظام وضع کرنے تک سکولوں اور کالجوں کی طرح یونیورسٹی طلبا کو بھی اگلے سمیسٹر میں پروموٹ کیا جائے۔ 

احتجاج میں شریک ایک طالب علم رہنما غازیہ شاہ نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث طلبا کا کافی تعلیمی حرج ہو چکا ہے، جس کا ایچ ای سی کو مداوا کرنا چاہئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ طلبا آن لائن کلاسز اور امتحانات کے موجودہ نظام سے مطمئن نہیں جس پر وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو اقدامات کرنے چاہئیں۔ 

احتجاجی طلبا نے یونیورسٹیوں کی جانب سے بے جا فیس کے تقاضے پر ایچ ای سی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ جب کیمپس سہولیات بند ہیں تو طلبا سے ٹیوشن فیس کے علاوہ دیگر مد میں ادائیگیاں کیوں لی جا رہی ہیں۔

غازیہ شاہ کہتی ہیں کہ طلبا کا یہ جائز مطالبہ بھی سنا نہیں جا رہا کہ یونیورسٹی کیمپس اور اس کی دیگر سہولیات طلبا کی دسترس میں نہیں تو ٹیوشن فیس کے علاوہ طلبا سے بھاری رقوم کیوں لی جا رہی ہیں۔ 

ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کمیٹی کے سربراہ محمد علی شاہ کہتے ہیں موجودہ حالات میں یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ جامعات کے تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لئے آن لائن کلاسز ہی بہترین راستہ ہے کیونکہ وبا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے کہ جامعات کب تک کھلیں گی۔ 

وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت, ایچ ای سی اور یونیورسٹیاں طلبا کے تمام جائز مطالبات پر غور کر رہی ہیں اور آئندہ سمیسٹر میں ٹرانسپورٹ, ہاسٹل, لائبریری وغیرہ کی مد میں اضافی فیسیں وصول نہیں کی جائیں گی۔ 

احتجاج میں شریک آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں تو وہ آن لائن کلاسز کیسے لے سکتے ہیں۔ 

سابق قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے طالب علم زوہیب مروت کہتے ہیں کہ انہیں اپنے علاقوں میں فون کال کرنے کے لئے پہاڑ پر چڑھنا پرتا ہے اور ایچ ایی سی کے چیئرمین کہتے ہیں کہ اگر آن لائن کلاسز نہیں لے سکتے “تو سمیسٹر فریز کروا لیں۔ 

انہوں کا کہنا تھا کہ ریاست ایک طرف کہتی ہے کہ ہم محروم علاقوں اور طبقات کو برابر لانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف آن لائن کلاسز کی غیر حقیقی پالیسی نافذ کر کے انہیں تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ 

وائس چانسلرز کمیٹی کے سربراہ محمد علی شاہ کہتے ہیں کہ جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی دستیابی کے مسائل ہیں ان طلبا کو بھی تعلیم سے محروم نہیں رکھا جائے گا، البتہ امتحانات کے بغیر ڈگری جاری کرنا ممکن نہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھنے والے طلبا کو درسی مواد بذریعہ ڈاک بجھوا دیا جائے گا اور ان کے اوپن بک امتحانات لئے جائیں گے۔ 

احتجاج کرنے والے طلبا کے اعلی تعلیم کے نگران ادارے ایچ ای سی کے حکام کے ساتھ مذاکرات بھی ہوئے تاہم یہ بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ 

احتجاجی طلبا کہتے ہیں  کہ انہوں نے اپنی مشکلات اور مطالبات سے وزیر تعلیم اور چیئرمین ایچ ای سی کو بار ہا آگاہ کیا ہے لیکن کہیں شنوائی نہ ہونے پر وہ احتجاج پر مجبور ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\