" اگر 2 لوگ حق پر ہوں تو انہیں انضمام الحق کہا جاتا ہے " زرتاج گل کی جانب سے کووڈ 19 کے 19 کی تشریح پر پاکستانیوں کے شگوفے........
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کی جانب سے کووِڈ 19 کے "19" کی تشریح کیے جانے کے بعد انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ان سے متعلق ایسے ایسے شگوفے چھوڑ رہے ہیں کہ ہنسی روکنا مشکل ہوجائے۔
خیال رہے کہ زرتاج گل وزیر نے کووڈ 19 (کورونا وائرس ) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ " کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں"
ان کی جانب سے یہ تشریح ہوتے ہی, میمرز حرکت میں آگئے ۔ احمد نواز کمیانہ نے کہا " گلوکارہ الکا یاگنک کا محترمہ زرتاج گل سے رابطہ، اپنے مشہور گانے " 7 سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی " میں 7 کی.; تشریح اپنی طرف سے نہ کرنے کی درخواست"
جوگی نے کہا " پاکستان ایئر فورس کا جے ایف 17 تھنڈر دراصل 17 سواریوں والا جہاز ہے، زرتاج گل"
منصور نے لکھا " این نائنٹی فائیو ماسک آپ پچانوے دفعہ پہن سکتے ہیں، زرتاج گل"
وسیم عباسی نے یہ بیان زرتاج گل سے منسوب کیا " پاکستان کا ڈائیلنگ کوڈ +92 اس لیے ہے کہ خان صاب نے بانوے کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔"
امجد نے زرتاج گل کی جانب سے کووڈ 19 سے کے 19 کی تشریح کرنے کے معاملے پر تاریخی جملہ لکھا ، انہوں نے کہا " پاکستان کی تاریخ میں جناح کے 14 نکات کے بعد زرتاج گل کے 19 نکات ہمیشہ زندہ رہیں گے۔"
امجد نے ایک اور شگوفہ یہ بھی چھوڑا " سینیٹ میں اگر ٹائی لگا کر جائیں , تو اسے سینیٹائزر کہتے ہیں۔
عامر نواز نے کہا " اگر 2 افراد حق پر ہوں تو انہیں انضمام الحق کہا جاتا ہے۔"
ذیشان کے مطابق " سیون اپ میں 7 سمندروں کا پانی مکس کیا جاتا ہے"۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.