اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے معروف کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے طارق عزیز کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے ,, کہ طارق عزیز آئیکون اور ہمارے ٹی وی گیم شو کے بانی تھے۔
یاد رہے کہ طارق عزیز کچھ عرصے سے علیل تھے ، آج طبیعت بگڑ نے پر خالق حقیقی سے جا ملے، انہوں نے 85 سال عمر پائی ۔ پاکستان اور دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ان کی وفات پر سوگوار ہیں۔
انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا اور نگار ایوارڈ جیتے ، طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے ۔ طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے، پاکستان قائم ہوا تو خاندان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو گئے، ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کی ۔ پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے کیئریئر شروع کیا ۔ 1964 میں جب پی ٹی وی کا آغاز ہوا تو پہلے مرد اناونسر ہونے کا اعزاز ان کے حصے میں آیا۔ انہوں نے"انسانیت"، "ہار گیا انسان" سمیت کئی ;فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری پر 2 نگار ایوارڈ جیتے۔
انہوں نے پی ٹی وی کے معروف پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی ۔ کارزار سیاست میں بھی اترے اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ طارق عزیز شاعر بھی تھے اور لکھاری بھی، ان کے کالموں کا ایک مجموعہ ”داستان“ کے نام سے اور پنجابی شاعری کا مجموعہ کلام ”ہمزاد دا دکھ“ شائع ہو چکا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.