کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈالر کی قیت میں ایک بارپھر اضافہ ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں57 پیسے کااضافہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی، انٹربینک میں 57 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 167 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ رواں ماہ کے دوران ڈالر 2 اعشاریہ 5 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ 29 مئی کو ڈالرکی قیمت 163 روپے 10 پیسے تھی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں30پیسے سستا ہو گیا ، یورو ،برطانوی پاونڈ ، سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر مستحکم رہی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 166.50روپے سے بڑھ کر166.60روپے اور قیمت فروخ166 .80روپے سے بڑھ کر166.90روپے ہو گئی ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے166.80روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے گھٹ کر 167روپے ہوگئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید184روپے اور قیمت فروخت186روپے مستحکم رہی ,, جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خریدبغیر کسی تبدیلی کے204روپے اور قیمت فروخت 206روپے برقرار رہی ۔
سعودی ریال کی قیمت خرید43.80روپے اور قیمت فروخت44.30روپے برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.80روپے اورقیمت فروخت45.30روپے مستحکم رہی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.