Skip to main content

بحراللہ ہزاروی مرحوم دلوں کے حکمران......!

بحراللہ ہزاروی مرحوم دلوں کے حکمران!



ہاۓافسوس دلوں پرحکمرانی کرنےوالے میرے بڑے بھائی ,میرے مرشد,میرے اپنے اور بہت ہی اپنے، ایسا خلوص کا رشتہ کہ جس رشتے کو لفظی نام دینے کی محتاجگی نہ ہو جہاں بے لوث خلوص چاہت اور شفقت و محبت کا ایسا بے مثل انداز کہ جسکی کوئی مثال ہی نہیں، بروز جمعرات 19 شوال المکرم کی شام اسلام آباد    میں بحراللہ ہزاروی مرحوم دار العمل سے دارالجزاء کی طرف رحلت کرگۓ   ،یہ دلخراش اور درناک خبر دینے کیلۓ مرشد ہزاروی مرحوم کے ہمدم رفیق اور    مخلص باعتماد دوست الحافظ گروپ مکہ کے چیئرمین فیاض ابن عبد اللہ صاحب جو کہ قبلہ ہزاروی مرحوم کی وساطت سے ناچیز پر بھی مہربان ہیں . انہوں نے   جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہزاروی مرحوم کی رحلت کی خبر دینے کیلۓ کال کیا آئی، ایک دفعہ تو ایسا لگا جیسے کسی نے پاؤں سے زمین ہی کھینچ    لی ہو۔۔  ۔یقین ہی نہیں آتا دلوں پر حکمرانی کرنے والے مرشد ہزاروی مرحوم جن کی دوستی اور بھائی چارے میں اس قدر اخلاص تھا کہ فی زمانہ خونی رشتوں میں بھی نہ ملے۔  اللہ پاک مرشدہزاروی مرحوم کی مغفرت فرماکردرجات بلند فرماتے ہوۓ اعلی علین میں جگہ عطا فرماۓ۔آمین اللہم آمین-

معروف علمی،ادبی اور ممتاز سماجی شخصیت،پاکستانی سفارتخانہ سعودیہ میں بطور ڈائریکٹر حج مشن طویل عرصہ تک حجاج کرام کی خدمات سر انجام دیتے رھے- تقریبا ڈیڑھ سال پہلے ملتان کے ٹور آپریٹر ہزاروی صاحب کے دیرینہ ساتھی حاجی محمد اسماعیل صاحب سے چند دن کیلۓ مسلسل گفت و شنید کا سلسلہ رہا، اس دوران انہوں نے بتایا تھا کہ ہزاروی صاحب فرشتہ صفت انسان ہیں انہوں نے بتایا کہ میں نے بحر اللہ ہزاروی صاحب کو بڑی دفعہ حجاج کرام کے حج تخمینہ میں کمی اور بہتر سہولیات کیلۓ انتھک محنت کرتے دیکھا حجاج کرام کی آسانی اور دوران حج سہولتوں کیلۓ وہ کسی بھی بڑے سے بڑے عہدیدار کو خاطر میں نہ لاتے-جبکہ راقم نے بھی مرشد بحراللہ ہزاروی مرحوم کی نشست میں سنا کہ انہوں نے عرب شہزادوں سعودی اور پاکستانی وزیروں کے ساتھ اپنے ذاتی مراسم کو ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری اور مفاد عامہ کیلۓ استعمال کیا

قبلہ بحر اللہ ہزاروی مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت تھے , ان سے جو ایک بارملتا پھر انکا دیوانہ ہوجاتا بحر اللہ ہزاروی مرحوم عربی زبان میں مہارت رکھنے کی وجہ سے پاکستان اور سعودیہ عرب کے مابین برادرانہ تعلقات میں کئی عشروں سے بے لوث اور حب الوطنی سے سرشار جذبوں کے ساتھ ایک پل کا کردار ادا کرتے چلے آ رھے تھے- جس کا زندہ و جاوید ثبوت یہ ھے کہ گزشتہ کئی عشروں,,  سے وفاق پاکستان میں مذہبی امور کا قلمدان حاصل کرنے والے ہر وفاقی وزیر نے ہمیشہ بحر اللہ ہزاروی مرحوم کے بغیر اپنے آپکو ادھورا محسوس کیا ، یہی وجہ تھی سابقہ وفاقی وزراء اعجاز الحق,  سید خورشید شاہ,سردار محمد یوسف اور موجودہ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کے ہر اول دستہ کی سرفہرست میں جناب بحر اللہ ہزاروی مرحوم کا نام لیا جاتا ھے  ,مرشد بحر اللہ ہزاروی پاکستان کی وہ خوش نصیب شخصیت تھے جو 36 مرتبہ بیت اللہ شریف اور 54 مرتبہ روضہ رسولﷺ کے اندر جاکر حاضری کا شرف  حاصل کر چکے تھے۔ کئی سال تک‎پاکستان اور سعودی عرب میں سربراہان مملکت اور دیگر اہم ‎ملاقاتوں کے دوران مترجم کے فرائض سرانجام بھی دیتے رھے۔

مرشد ‎بحراللہ ہزاروی اپنی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی کئی سالوں سے حرمین شریفین میں پاکستانی حجاج کی بے لوث خدمت کرتے چلے آ رھے تھے۔ ایک دفعہ کا ذکر ھے کہ راقم کو بحر اللہ ہزاروی مرحوم فرمانے لگے ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی پروٹوکول نہیں ھے جس پر میں نے انہیں مرشد  ( جس کے معنی راستہ دکھانے والے)   کے نام سے مخاطب کیا بس پھر وہ مجھے مرشد اور میں انہیں مرشد کے پر خلوص تخلص سے مخاطب کرتے تھے۔ اللہ پاک دلوں کے حکمران مرشد بحر اللہ ہزاروی مرحوم کی آخری آرامگاہ کو ,; جنت کا مرکز بناۓ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\