Skip to main content

کورونا وائرس، سندھ میں اب تک کتنے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں؟ افسوسناک تفصیلات مںظرعام پر,,,,,

کورونا وائرس، سندھ میں اب تک کتنے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں؟ افسوسناک تفصیلات مںظرعام پر

کراچی   (ویب ڈیسک)   سندھ پولیس کے مزید 22 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں,  جبکہ اس عالمی وبا سے انتقال کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح تک سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے متاثر ملازمین کی تعداد 1022 تھی , جو 22 مریضوں کے اضافے کے ساتھ پیر کی صبح تک 1044 ہوگئی ہے۔
اخباری ذرائع کے مطابق اتوار کو چھٹی ہونے  کی وجہ سے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اس ڈیٹا بیس میں شامل نہیں کی جاسکی اس کی وجہ سے ریکارڈ میں کورونا  وائرس صحتیاب کیسز 270 ہی ہیں,  اور پولیس میں کورونا وائرس کے کل ایکٹو کیسز 761 ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز حیدرآباد میں کورونا وائرس میں مبتلا پولیس کے ہیڈ   کانسٹیبل ثمر  عباس انتقال کر گئے تھے جبکہ 9 جون کو حیدر آباد میں کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے پولیس انسپکٹر رانا شفیق کی کورونا پازیٹیو کی     دستاویزات موصول ہونے کے بعد ان کا نام سندھ پولیس کے کورونا وائرس ڈیٹا بیس میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے باعث سندھ پولیس کے   کورونا وائرس سے انتقال کر جانے  والے ملزمین کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
اخباری ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پولیس  ملازمان کو شہید کا درجہ دینے کے لیے آئی جی سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سمری بھجوائی جا چکی ہے۔ سندھ حکومت کی  ,  جانب سے اس سمری کی منظوری کے بعد کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے سندھ پولیس کے تمام ملازمین کے ورثا کو شہداءکی مراعات دی جائیں گی۔
کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے ملازمین کو   حادثاتی شہید کا درجہ دیا جارہا ہے جس کے تحت شہید کے خاندان کے کسی ایک خونی رشتہ دار کو پولیس میں ملازمت دی جائے گی ۔ شہید کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک خاندان کو مکمل تنخواہ اور دیگر تمام مراعات فراہم کی جائیں گی اور شہید کے بچوں کی شادیوں یا تعلیمی اخراجات کے سلسلے میں اسکالرشپ دی جائے گی۔
شہید کی فیملی اگر سرکاری کوارٹر یا فلیٹ میں مقیم ہے تو شہید کی ریٹائرمنٹ کی عمر تک اس رہائش کی سرکاری سہولت فراہم برقرار رہے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے شہید پولیس ملازم کے   ; ورثاءکو حادثاتی موت کی کیٹیگری کے 10 لاکھ روپے امداد کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...