راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملکی عسکری قیادت نے آئی ایس آئی کےہیڈ
کوارٹرزکا دورہ کیا اور علاقائی سلامتی پر جامع بریفنگ لی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے ہیڈکوارٹرز میں عسکری قیادت کا خیر مقدم کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کرنے والی عسکری قیادت میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا،چیف آف آرمی اسٹاف, جنرل قمرجاویدباجوہ، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور شامل تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کو علاقائی سلامتی پر جامع اور ایل او سی اور مقبوضہ جموں کشمیر کے حوالے سے خصوصی;; بریفنگ دی گئی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.