ملک میں کتنےہزارغیرقانونی پٹرول پمپ ہیں جنکاکسی بھی آئل مارکیٹنگ کمپنی سےمعاہدہ نہیں؟معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کا تہلکہ خیز انکشاف ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے انکشاف کیا ہے کہ , ملک میں کم ازکم ڈیڑھ ہزار غیر قانونی پٹرول پمپس ہیں ، جن کا کسی آئل مارکیٹنگ کمپنی سے معاہدہ نہیں ہے، ان پربھی کریک ڈاؤن بہت ضروری ہے، تمام آئل مار کیٹنگ کمپنیوں سے رجسٹرڈ پٹرول پمپس کی فہرست مانگی تھی،غیر رجسٹرڈ پٹرول پمپس کو سیل کر دیا جائے گا ۔
اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے, وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ , بھارت میں پٹرول کی قیمت 180روپے ہے ، چین میں 137 روپے ہے، ندیم بابر نے کہا کہ ملک میں تقریبا 9 ہزار لیگل رجسٹرڈ پٹرول پمپس ہیں اس کے علاوہ کم از کم ڈیڑھ ہزار یا اس سے بھی زیادہ غیر قانونی پمپس ہیں جن کا کسی او ایم سی (آئل مارکیٹنگ کمپنی) سے معاہدہ نہیں ہے، ان پربھی کریک ڈاؤن بہت ضروری ہے۔ ندیم بابر نے کہا کہ اوگرا کے رولز میں ترمیم کرکے انکے اختیارات بڑھا سکتے ہیں ، جرمانے بہت کم ہیں ان کو بڑھانا ہوگا۔ندیم بابر نے کہا کہ میرے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں،بطور مشیر میں صرف مشورہ دے سکتا ہوں ۔ ندیم بابر نے کہا کہ, تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے رجسٹرڈ پٹرول پمپس کی فہرست مانگی تھی ، غیر رجسٹرڈ پٹرول پمپس کو سیل کر دیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.