Skip to main content

سعودی عرب: سونے کی خریداری میں اچانک اضافہ

مملکت سعودی عربیہ میں سونے کی خریداری میں اچانک اضافہ سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سونے کے تاجروں نے کہا ہے کہ مملکت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں 15 فی صد اضافہ کیا گیا ہے جس کے اطلاق سے قبل سونے کی خریداری میں تیزی آ گئی ہے۔
بعض جیولرز کا کہنا ہے کہ وبا سے قبل جتنے لوگ سونے کی مارکیٹ کا رخ کرتے تھے، وہ سطح اب واپس آ گئی ہے، ریاض کے شمال مغربی مضافات میں واقع شہر درعیہ میں حال ہی میں سونے کی مارکیٹ بحال کی گئی ہے۔مارکیٹ کے ایک سنار کا کہنا تھا کہ اس ہفتے اتنی زیادہ فروخت کی توقع نہیں تھی، ہو سکتا ہے کہ مارکیٹ کی بحالی میں کرفیو کے ختم ہونے اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں 15 فی صد اضافے، جس کا اطلاق جولائی سے ہوگا، کا بڑا عمل دخل ہو
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا نے جہاں دنیا بھر کے ری ٹیل کاروبار کرنے والوں کو شدید متاثر کیا، وہیں زیورات کی خرید و فروخت کے کاروبار کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے سونے کے زیورات کی طلب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فی صد کمی واقع ہوئی ہے

کیوں کہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات معطل ہوئیں۔اگرچہ سونے کی خریداری میں رواں ہفتے اچانک اضافہ ہوا ہے تاہم جیولرز کا کہنا ہے کہ ابھی بھی خرید و فروخت لاک ڈاؤن سے قبل کی نسبت کم ہے، کرفیو کے خاتمے کے بعد توقع تھی کہ آئندہ ہفتوں میں شادی کی تقریبات منعقد ہوں گی جس سے سونے اور زیورات کی مانگ میں اضافہ ہوگا تاہم ایسا نہ ہو سکا اور پابندی نہیں اٹھائی گئی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی مارکیٹ میں تمام سامان اور خدمات پر 5 فی صد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کے نفاذ کو بڑھا کر 15 فی صد کرنے کے نظام کا اطلاق یکم جولائی 2020 سے ہوگا

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔