لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام ڈومیسٹک کرکٹرز، کوچز کے کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے , اور بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں، کوچز کا 12 ماہ پر مشتمل سالانہ کنٹریکٹ یکم اگست ,سے شروع ہو گا
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تمام ڈومیسٹک کرکٹرز، کوچز کے 30 جون کو ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں 31 جولائی تک توسیع کردی جس کا آغاز یکم اگست سے شروع ہو گا., جبکہ کنٹریکٹس میں توسیع کا فیصلہ شعبہ ہائی پرفارمنس کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے, کہ شعبہ ہائی پرفارمنس تمام ڈومیسٹک کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہے، جائزہ مکمل ہونے کے بعد 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے حتمی سکواڈز کا اعلان جولائی میں کیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کے مطابق پیشہ ور افراد کی کارکردگی جا نچنے کا یہ ایک جدید طریقہ کار ہے، کورونا کے باعث یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ ڈومیسٹک سیزن کا آغاز کب ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سرفراز احمد کی اے کیٹیگری سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی تھی . جبکہ کرکٹر حسن علی، شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.