ماسکو (شِنہوا)روس کے ایس یو- 30 ، ایس یو -35 اور مگ -31 لڑاکا طیاروں نے بحیرہ اوخاتسک پرامریکہ کے دو بی۔ 52 ایچ اسٹریٹجک بمبارطیاروں کواپنے حصار میں لیا۔یہ بات روسی وزارت دفاع نے جمعہ کو بتائی۔
وزارت کی زویزدا براڈکاسٹنگ سروس کے مطابق روس کی فضائی حدود کے کنٹرول کے آلات نے جمعہ کو بحیرہ اوخاتسک کے غیر جانبدار پانیوں کے اوپر ریاستی سرحد سے کافی فاصلے پر موجود دو امریکی طیاروں کی نشاندہی کی جس کے بعد روسی طیاروں نے ان کے ہمراہ پرواز کے لئے اڑان بھری ۔ براڈکاسٹنگ سروس نے بتایا کہ, روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی جنگی طیاروں; کو روسی سرحد کی خلاف ورزی کرنے سے روکا ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.