بی این پی مینگل کے بعد حکومتی اتحادی ایک اور جماعت نے بھی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی، حکومت کیلئے نئی پریشانی........
کراچی (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے وڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایک ہفتے جمہوری وطن پارٹی سے کیے گئے معاہدے, پر عملدرآمد کرے ورنہ پارٹی حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہوجائیگی ۔ اجلاس میں وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کے سا تھ اتحاد برقرار رکھنے یانہ رکھنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے بعد کیے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلا میہ میں کہا گیا ہے , کہ وفاقی حکومت جمہوری وطن پارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد کرے۔ اعلامیہ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ, وفاقی حکومت کے معا ہدے پر عمل نہ ہونے; پر جے ڈبلیو پی وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیا ر کریگی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.