لاہو ر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ مسلم لیگ ق سے اتحاد پہلے سے مضبوط اور ورکنگ ریلیشن شپ بہتر ہوئی ہے، پہلے بھی ایک تھے، اب بھی ایک ہیں, اور آئندہ بھی ایک رہیں گے، آس لگانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا۔
لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی جس میں بجٹ سیشن، سیاسی صورتحال , اور فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال ہوا۔
عثمان بزدار نے کہاکہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ہم اتحادیوں کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح و بہبودکا مشن جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ،وہ صرف نان ایشوز پر سیاست چمکا رہی ہے،ہم تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔#
اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے،عوام کی خدمت کے سفر میں تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر دونوں رہنماؤ ں میں کورونا وباکا پھیلاو روکنے کے لئے کئے , جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی، چوہدری پرویز الٰہی نے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد بھی پیش کی۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے بجٹ سیشن احسن طریقے سے چلانے پر چوہدری پرویز الہی کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.