کورونا وائرس کی معمولی علامات والے کتنے لوگ گھروں میں ہی انتقال کر گئے ہیں ؟ سندھ کی وزیر صحت نے بڑ ا بیان جاری کر دیا........
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اب تک معمولی علامات کے ساتھ کورونا کے 182 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کورونا میں مبتلا دیگر بیماریوں کی علامات کے ساتھ اسپتالوں اور گھروں میں ہونے والی اموات کے اعدادو شمار محکمہ صحت جمع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں لوگوں سے رابطے میں رہتی ہیں، کورونا میں بد قسمتی سےلوگ اسپتال آنے سے گھبرارہے ہیں اور درست معلومات بھی فراہم نہیں کرتے۔ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ گھروں میں جو ہلاکتیں ہورہی ہیں, ان میں زیادہ تر لوگ ہارٹ اٹیک اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ , اب تک معمولی علامات کے; ساتھ کورونا کے 182 مریض انتقال کر چکے ہیں , لہٰذا کورونا کے مریض اپنی آکسیجن کو چیک کرتے رہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.