فلائٹس ٹور عبدالقیوم اشرف کے گھر جو پہلے میت پہنچائی گئی وہ کسی اور کی تھی،کراچی طیارہ حادثہ میں بغیر شناخت لاش ورثا کو دیئے جانے کاانکشاف، ڈی این اے ناقص رپورٹس کاپول کھل گیا ,,,,,,,
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق فلائٹس ٹورعبدالقیوم اشرف کی میت کی شناخت ہو گئی ،فلائٹس ٹور عبدالقیوم اشرف کے گھر جو پہلے میت پہنچائی گئی وہ کسی اور کی تھی، بغیر شناخت لاش ورثا کو دیئے جانے کاانکشاف پرڈی این اے ناقص رپورٹس کاپول کھل گیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے کہا کہ , فلائٹس ٹور عبدالقیوم اشرف کے گھر جو پہلے میت پہنچائی گئی وہ کسی اور کی تھی،عبدالقیوم اشرف کی میت کی شناخت اب ہوئی ہے،پی آئی اے نے فلائٹس ٹور کے رشتہ داروں کو آگاہ کردیا۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پہلے کسی اور کی میت عبدالقیوم کے رشتے داروں کو دی گئی،پی آئی اے ذرائع کاکہنا ہے , کہ عبدالقیوم کی شناخت اب ہوئی پہلے کسی اور کی میت دی گئی تھی،ذرائع کاکہنا ہے کہ دفنائی گئی میت دوبارہ نکال کر کراچی کسی اور کو دی جائے گی ،پی آئی اے ذرائع نے کہا کہ , رشتہ داروں کو کہا گیا, عبدالقیوم کا ڈین این اے میچ نہیں ہوا،4 ; بجے فلائٹس ٹورعبدالقیوم کی میت لاہور پہنچے گی ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.