Skip to main content

حکومت کے وہ معاشی فیصلے جن کے نتیجے میں مالیاتی استحکام پیدا ہوا، بجٹ تقریر کے دوران دلچسپ انکشاف..

حکومت کے وہ معاشی فیصلے جن کے  نتیجے میں مالیاتی استحکام پیدا ہوا، بجٹ تقریر کے دوران دلچسپ انکشاف

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر نے بجٹ تقریر کے دوران سٹیٹ بینک سے ادھار نہ لینے ، ایکسچینج ریٹ کو  مارکیٹ کے مطابق کرنے ، ضمنی گرانٹس جاری نہ کرنے  سمیت دیگر فیصلوں ; کو وہ محرکات قرار دیا ہے جن سے مالیاتی استحکام پیدا ہوا۔
بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہر نے " حکومت کے جن فیصلوں سے معاشی استحکام پیدا ہوا,  وہ کچھ یوں ہیں" کے نام سے پیرا گراف پڑھا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سٹیٹ بینک سے ادھار لینے کا سلسلہ بند کردیا ۔سابقہ  حکومت کے غیر حقیقت پسندانہ فیصلے پر نظر ثانی کرکے ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے مطابق کیا گیا جس سے زر مبادلہ کی عدم دستیابی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کوئی ضمنی گرانٹ نہیں دی گئی، قرضوں کے سٹرکچر کو بہتر کیا گیا جس سے 240 ارب روپے کی بجٹ ہوئی ۔  سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے,  اور نقصانات میں کمی لانے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کی گئیں۔ نومبر 2019 میں نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری دی گئی,  جس کا مقصد روزگار میں اضافہ کرنا  ہے۔
حماد اظہر کے مطابق میک ان پاکستان کے نام سے پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرایا گیا ۔  کاروباری طبقے کو اس سال 254 ارب کے ری فنڈ جاری کیے گئے , جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 125 فیصد;; زیادہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔