کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے باعث حکومت کو نہ صرف اپوزیشن سے بلکہ اپنوں کی بھی, مخالفت کا سامنا ہے، انہی اپنوں میں ایک نام اداکارہ وینا ملک بھی ہیں۔
اداکارہ وینا ملک جو کہ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے حق اور اپوزیشن کی مخالفت میں بولتی رہتی ہیں ۔ وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر خاص طور پر ذاتی حملے کرتی ہیں, لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ان کی بھی چیخیں نکل گئی ہیں۔
وینا ملک نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا " خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟"
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی کی بجائے 27, جون کو رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.