لیبارٹریزکوروناٹیسٹ کی کتنی فیس لے رہی ہیں؟،پشاور ہائیکورٹ کا استفسار،نجی ہسپتال کی انتظامیہ طلب ........
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاورہائیکورٹ نے کوروناوباسے متعلق کیس میں کہاہے کہ , لیبارٹریزکوروناٹیسٹ کی کتنی فیس لے رہی ہیں؟، عدالت نے ٹیسٹ کرنیوالی نجی ہسپتال کی انتظامیہ کو طلب کرتے ہوئے , سماعت 30 جون تک ملتوی
کردی۔#
نجی ٹی وی کے مطابق کوروناوباسے متعلق کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،ہیلتھ کیئرکمیشن کے نمائندہ اوراے اے جی عدالت میں پیش ہوئے ،نمائندہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کہاکہ صوبے میں 500 وینٹی لیٹرموجودہیں،مریضوں کیلئے 503 بیڈنجی ہسپتالوں میں مختص ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ غیرتربیت یافتہ; عملے سے وینٹی لیٹرکیوں آپریٹ کراتے ہیں؟،وینٹی لیٹرصحیح آپریٹ نہ کرنے سے مریضوں کوپریشانی ہوتی ہے۔
جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ لیبارٹریزکوروناٹیسٹ کی کتنی فیس لے رہی ہیں؟،عدالت نے ٹیسٹ کرنیوالی نجی ہسپتال کی انتظامیہ کو طلب , ; کرتے ہوئے سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.