تحریک انصاف کی اندرونی لڑائیاں کھل کر سامنے آنے لگیں، فوادچودھری کے بیان پر اظہار ناپسندیدگی، کابینہ اجلاس میں گرما گرم بحث متوقع .........
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی اندرونی لڑائیاں کھل کر سامنے آنے لگیں، سینئر رہنمائوں نے فواد چودھری کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کر دیا۔ پارٹی میں گروپ بندی اور جھگڑوں پر وفاقی کابینہ میں گرما گرم بحث متوقع ہے۔
خیال رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ, فوج وزیر اعظم عمران خان کی پوری حمایت کر رہی ہے، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی سے پارٹی کمزور ہوئی، دونوں میں سیاسی بات نہ بننے سے سیاسی قیادت آئوٹ ہوگئی، سیاسی لوگوں کی جگہ بیوروکریٹس نے لے لی ہے۔
فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ, اسد عمر کو جہانگیر ترین نے وزارت خزانہ سے فارغ کرایا، اسد عمر دوبارہ آئے, تو جہانگیر ترین کو فارغ کرا دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ملاقاتیں ہوئیں لیکن , بات بنی نہیں، ہر پارٹی میں گروپنگ ہوتی ہے, لیکن جس شاخ پر بیٹھتے ہیں. اسے کاٹا نہیں جاتا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کی لیڈر شپ کمزور لوگوں کو دی جو ہر بات پر ڈکٹیشن لیتی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.