شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ،کیپٹن صبیح،سپاہی نویدشہید،ایک دہشتگرد ہلاک...
وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرستان میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن صبیح اور سپاہی نویدشہیدہو گئے, جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اورجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر فائرنگ کی گئی،دہشتگردوں نے گھاریوم میں گشت کرنیوالی ٹیم پرحملہ کیا،دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن صبیح اورسپاہی نوید شہید ہو گئے, جبکہ 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگردبھی ماراگیا۔
آئی ایس پی آر نے مطابق سیکیورٹی ; فورسزنے کارروائی کر کے دہشتگردوں کاکمپاؤنڈتباہ کردیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.