لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونائٹڈ کنگڈم فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی (ایف سی اے) نے وائر کارڈ کارڈ ماسٹر کارڈ سولیوشنز لمیٹڈ سے کہا ہے کہ , وہ اپنے تمام فنانشل سرگرمیاں معطل کردے۔
ٹیکنالوجی ٹائمز کے مطابق جرمن پیمنٹ کمپنی وائر کارڈ اے جی نے 2 ارب ڈالر غائب ہونے کے سکینڈل میں درخواست دی ہے ۔ بڑی خورد برد کے ا س معاملے میں کمپنی کے سابق سی ای او مارکس بران کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ وائر کارڈ اے جی کے کریش ہونے کے جھٹکے پوری دنیا میں محسوس کیے گئے ہیں۔
مذکورہ سکینڈل کے بعد ایف سی اے نے کمپنی پر کوئی بھی فنڈ ادھر ادھر کرنے، کوئی بھی کام کرنے پر پابندی لگادی ہے ۔ کمپنی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر کسٹمرز کو اطلاع دے کہ , اب انہیں قانونی سرگرمیوں کی اجازت حاصل نہیں ہے۔
ایف سی اے نے تمام پری پیڈ کارڈز فریز کردیے ہیں ، ایف سی اے کا کہنا ہے, کہ ., انہوں نے یہ قدم وائر کارڈ کسٹمرز کے پیسوں کی حفاظت کیلئے اٹھایا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.